صرف 20 روپے میں بھی بزنس سٹارٹ ہو سکتا ہے.... تحریر پڑھیں اور فیصلہ کر لیں.......... ___________________________________ ہمارے ہاں اتوارکو سبزی وغیرہ کا بازار لگتا ہے میں حسب معمول سبزی خرید کر نکلا تو میرا ایک بارہ سالہ افغانی شاگرد مجھ سے ٹکرا گیا. اس کے کندھے پر کچھ شاپرز پڑے ہوئے تھے اور وہ بیچ رہا تھا. مجھ سے علیک سلیک کر کے وہ بھیڑ میں گم ہو گیا.... آج میں نے اس سے اتفاقاً سوال کیا کہ تم نے سبزی بازار والے دن کتنے پیسے کمائے؟ کہنے لگا 700روپے..... میرا چونکنا بنتا تھا...... میں نے دوسرا سوال کیا کہ کتنے پیسے لے کر منڈی گئے تھے؟ جواب سن کر ایک بار پھر میرے چونکنے کی باری تھی... کہنے لگا صرف بیس روپے لے کر بازار میں داخل ہوا اور سات سو روپے کما کر نکلا..... بچے نے تفصیلاً بتایا کہ میں نے شروع میں بیس روپے کے پانچ بڑے شاپرز خریدے اور دس روپے فی شاپر کے حساب سے پچاس کے بیچ دئیے.... پھر دس روپے سائیڈ پہ کرکے چالیس کے دس شاپرز لئے اور سو روپے میں بیچ دئیے. پھر بیس روپے سائیڈ پہ کر کے 80 روپے کے بیس شاپرز لئے اور دو سو کے بیچ دئیے.. ان پیسوں سے چالیس روپے سائیڈ پہ کر کے ایک سو...